تربیس (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی علاقے ہاؤٹس پیرینیزڈپارٹمنٹ پر واقع ایک پہاڑی ریستوان میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ برگیٹ میکرون نے چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوآن کا پرتپاک استقبال کیا جہاں انہوں نےخوبصورت پہاڑوں پر مشتمل علاقے میں برفباری کے دلکش منظر میں محدود پیمانے پر ملاقات کی۔ انہوں نے ریستوران میں ظہرانے سے قبل مقامی دیہاتیوں کا روایتی لوک رقص دیکھا ۔ یہ ریستوران کول ڈو ٹورملیٹ پر واقع ہے جو ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ ریس کے لیے پہاڑی علاقہ ہے۔ باہر برفباری کے منظر میں آسمان بادلوں سے ڈھکا ہوا تھا۔ دونوں صدور اور ان کی بیگمات کھڑکی کے پاس بیٹھ کر پہاڑوں کا نظارہ کررہی تھیں اور ساتھ مقامی پکوان بھی چکھ رہی تھی جبکہ ایک پرسکون اور خوشگوار ماحول میں انہوں نے متعدد اہم امور پر اسٹریٹجک تبادلہ خیال کیا۔ چینی صدر شی نے نشاندہی کی کہ چینی تہذیب ہی وہ واحد تہذیب ہے جو 5 ہزار برس سے زائد عرصے سے بغیرکسی تعطل جاری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چینی عوام اپنے ملک کے ساتھ مضبوط وابستگی رکھتے ہیں۔ خاص کر جب قومی اتحاد کی بات آئے تو اس کی قدر کرتے اور اسے اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ چین اور فرانس کی تہذیبیں مختلف اقدار اور معاشرتی نظام رکھتی ہیں ان میں ایک مشرق اور دوسری مغرب میں ہے تاہم دونوں تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ملاقات کے دوران فرانسیسی صدر میکرون اپنے گزشتہ برس کے دورہ چین کو یاد کرتے ہوئے چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو کے پائن گارڈن میں ہونے والی ملاقات کا بطور خاص ذکر کیا جس نے ان پر گہرا اور حیرت انگیز تاثر چھوڑا تھا۔ میکرون نے کہا کہ شی کے ساتھ تفصیلی گفتگو سے انہوں نے چین کی تاریخ، ثقافت، فلسفہ اور ترقی کے عمل سے متعلق مزید معلومات حاصل کیں اور اہم امور پر چینی مؤقف سے تفصیلی آگاہی حاصل کی۔ میکرون نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے ایسے میں یہ ضروری ہے کہ یورپ اسٹریٹجک خودمختاری، یکجہتی اور اتحاد برقرار رکھے یہ بھی اہم ہے کہ چین کے ساتھ یورپ مضبوط تعلقات استوار کرتے ہوئے اپنے دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون میں پیشرفت کرے۔ رخصت ہونے سے قبل مقامی دیہاتیوں نے ایک چرواہے کا گیت پیش کیا گیا جس میں صدر شی اور ان کی اہلیہ کا آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دوبارہ آنے کی دعوت دی گئی۔ چینی صدر شی خوبصورت مناظر اور خصوصی کھانوں سے بہت متاثر ہوئے اور کہا کہ وہ فرانس سے چینی مارکیٹ میں مزید اعلیٰ معیار کے زرعی کھانے اور فرانسیسی عوام کے زیادہ دوستانہ چین کے دوروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ملاقات کے بعد فرانسیسی صدر میکرون اور انکی اہلیہ برگیٹ ، چینی صدر شی اور انکی اہلیہ پھنگ کے ہمراہ کول ڈو ٹورملیٹ سے ہاؤٹس پائرینیز ڈیپارٹمنٹ کے شہر تربیس گئے جہاں ہوائی اڈے پر ایک سرکاری الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ فرانس کا دورہ مکمل کرکے چینی صدر شی بلغراد پہنچے اور سربیا کے صدر الیگزینڈر ووسک کی دعوت پر سربیا کا سرکاری دورہ شروع کیا۔