لاہور۔(اسپورٹس ڈیسک ):آئر لینڈ اور انگلینڈ سے ٹی ٹوئٹنی سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم لاہور ائیرپورٹ سے آئر لینڈ روانہ ہوئی۔قا ئم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے روانگی سے قبل لاہور ائیرپورٹ پر قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورکھلاڑیوں کو الوداع کیا۔اس موقع پر قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پوری قوم ٹیم کے ساتھ ہے،امید ہے کہ ٹیم میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔