لاہور۔: (نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کی مشاورت اور تجاویز پر کیا گیا ہے کہ پارٹی اجلاس 28 مئی کو منعقد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ28 مئی 1998 کے ایٹمی دھماکوں کو26 سال مکمل ہونے پر اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ پارٹی قائدین کی مشارت سے 11 مئی کو ہونے والا جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ پارٹی نے پاکستان کے جوہری دھماکوں کی سالگرہ پورے قومی جذبے سے ملک بھر میں منانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔