اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ملنے اور این اوسی جاری ہونے پر درخواست نمٹا دی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر شہریار اور سٹیٹ کونسل زوہیب حسن عدالت میں پیش ہوئے ۔ بابر اعوان نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ این او سی میں کہا گیا کہ جی ایچ کیو سے اجازت لینی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ جلسے کی این او سی کے لیے جی ایچ کیو سے اجازت لینے پر کوئی اعتراض نہیں۔ جسٹس عامر فاورق نے کہاکہ جلسہ کرنا آپکا حق ہے۔ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراونڈ میں جلسے کی اجازت دےدی، این او سی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کے لئے این او سی جاری ہونے پر عدالت نے درخواست نمٹا دی