اسلام آباد۔: (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال منگل کو چین کے تین روزہ دورہ پر روانہ ہو گئے۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نئی منتخب حکومت کا پہلا چین کا اعلیٰ سطحی دورہ ہے۔ وہ چین کی اعلیٰ قیادت سے سی پیک فیز ٹو پر بات چیت کریں گے۔ سی پیک کی تیرہویں جے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے اور وزیراعظم پاکستان کے متوقع دورہ چین پر بھی بات چیت ہو گی۔