اسلام آباد۔: (نمائندہ خصوصی )
تربیلا کا 5واں توسیعی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ٹی فائیو تکمیل کے بعد نیشنل گرڈ کو سالانہ 1.347 بلین کم لاگت اور ماحول دوست بجلی کے یونٹس فراہم کرے گا۔ واپڈا حکام نے کہا ہے کہ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) تربیلا ڈیم کی ٹنل نمبر 5 پر 1530 میگاواٹ کا تربیلا 5واں توسیعی پن بجلی منصوبہ تعمیر کر رہا ہے۔منصوبے سے بجلی کی پیداوار آئندہ سال شروع ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے تحت 510 میگاواٹ کی پیداواری یونٹ لگائے جائیں گے۔ورلڈ بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اس منصوبے کے لیے بالترتیب 390 اور 300 ملین امریکی ڈالر فراہم کر رہے ہیں۔ منصوبہ کی تکمیل سے تربیلا کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4888 میگاواٹ سے بڑھ کر 6418 میگاواٹ ہو جائے گی۔