اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی ترقی کی خواہاں ہے، گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کسی حد تک حل ہو گئے ہیں ۔ اتوار کو سی بی سی گوادر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر گوادر آئے ہیں تاکہ گوادر کے مسائل سن لوں اور ان کو حل کیا جائے گا میں گوادر آتا رہوں گا۔حکومت بلوچستان کی ترقی کی خواہاں ہے۔ وفاقی وزیر نے چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلیدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو گوادر پورٹ اتھارٹی کے لیے بلوچستان سے تعلق رکھنے والےوالا قابل چیئرمین ملا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہاں کی تعلیم و صحت اور روزگار کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کسی حد تک حل ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ گوادر شہر کی ترقی ہونی چاہیے جہاں نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔