کراچی (ایجوکیشن رپورٹر)
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے بارہویں روز صبح کی شفٹ میں سائنس اور ہوم اکنامکس گروپس کے اسلامک ایجوکیشن، سوکس اور اخلاقیات کے پرچے جبکہ شام کی شفٹ میں کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ کے پاکستان اسٹڈیز کے پرچے لیے گئے۔ چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین اور ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ نے آج بھی امتحانی مراکز کا دورہ کر کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نائب ناظمین امتحانات اسلم چوہان، زاہد رشید، آئی او سی زرینہ راشد اور پروفیسر فرزانہ خان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایچ آئی عثمانیہ عثمانی کالونی اور سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد کا دورہ کیا جبکہ ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ نے گورنمنٹ ڈگری بوائز اینڈ گرلز کالج اسٹیڈیم روڈ اور خاتون پاکستان گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن کا دورہ کر کے امتحانی عمل پر مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ چیئرمین انٹربورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی ہدایت پر سینئر پروفیسرز پر مشتمل ویجی لینس ٹیموں نے بھی مختلف امتحانی مراکز کا دورہ امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔