کراچی (کرائم رپورٹر/نمائندہ خصوصی)صدر علاقے میں موجود الیکٹرونکس اور موبائل مارکیٹ میں سام سنگ کے اہلکاروں کی جانب سے توہین صحابہ رضہ کے بعد مشتمل عوام کاالیکٹرونکس کمپنی کے خلاف احتجاج، صدر موبائل مارکیٹ میں اچانک سے شدید ہنگامہ آرائی شروع، مشتعل افراد نے مخصوص سام سنگ کمپنی کے بورڈز اکھاڑنا شروع کردیے، پولیس نے توہین صحابہ رضہ مرتکب 27 ملزم کو گرفتار کر لیا ،سام سنگ کمپنی نے کوئی دےڈیوائس بنائی ہے جس میں اس کا کوڈ یا سائن توہین رسالت جیسا ہے، جس کے بعد عوام میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے
ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی کے مطابق
صبح تقریبا 11:00 بجے ایس ایچ او پریڈی کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق پریڈی کے علاقے میں واقع اسٹار سٹی مال پر ایک ایسی وائی فائی ڈیوائس نصب کی گئی ہے جس پر چلنے والے کلمات توہین صحابہ کے مرتکب ہوئے ہیں
معاملات کی حساسیت کو جانتے ہوئے ایس ایچ او پریڈی نے موقع پر پہنچ کر تمام وائی فائی ڈیوائس بند کروا دیں اور شک کی بنیاد پر ایک نجی کمپنی کے آفس اسٹاف سمیت 27 افراد کو حراست میں لے لیا
معاملے کی انکوائری کے لیے ایس پی صدر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہےجو بھی لوگ اصحاب نبی کی توہین کے مرتکب ہوئے ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،زرائع مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں عوام میں شدید اشتعال پھیل گیا