کراچی(نمائندہ خصوصی) سیلانی ویلفئیر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے قیام کو 25 سال مکمل ہوگئے۔خدمت انسانیت میں مصروف ادارے نے گزشتہ 25 سال میں پیدائش سے لے کر موت تک 63 شعبوں میں پاکستان خدمات کا سلسلہ جاری رکھا.مستحقین کے لیے دستر خوان کا جو سفر سینکڑوں افراد سے شروع ہوا تھا وہ یومیہ لاکھوں افراد تک وسیع ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ تعلیمی میدان میں مونٹیسوری سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تک اعلی معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ آئی ٹی کے میدان میں گزشتہ دس سال میں انقلابی اقدامات کے نتیجے میں سیلانی ماس آئی ٹی کے طلبہ اب ملک میں اور بیرون ملک یا ورک فرام ہوم سے ہزاروں ڈالر ماہانہ کمارہے ہیں۔25 سال قبلمولانا بشیر فاروق قادری نے تقویٰ کی بنیاد پر سیلانی ٹرسٹ کی بنیاد رکھی تھی۔سیلانی نے مخیر حضرات اور عوام کے تعاون سے گزشتہ 25 سال میں 60 ارب روپے اورصرف گزشتہ سال 13 ارب روپے خدمات کے 63 شعبوں میں خرچ کیے ۔سیلانی کے تحت روزانہ ڈھائی کروڑ گلاس شفاف پانی 450 آر او پلانٹس کے ذریعے عوام تک پہنچایا جارہا ہے۔
ماہانہ 700 غریب بچیوں کی شادیوں میں مالی مدد کی جاتی ہے۔ آئی ٹی سیکٹر میں میٹا ورس،ویب 3،مصنوعی ذہانت،یو آئی یو ایکس جیسے اعلیٰ کورس کروائے جارہے ہیں۔ مولانا بشیر فاروق قادری کا عزم ہے کہ وہ ایک کروڑ بچوں کو تعلیم یافتہ بنائیں گے،،،جو آئی ٹی انقلاب کے ذریعے سالانہ 100 ارب ڈالر زرمبادلہ کما کر دیں گے۔سیلانی کے تحت ان پڑھ اور غیر ہنر افراد کو فنی تربیت کے ذریعہ خود کفیل بنایا جارہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی خواتین کو مختلف پروگرامز کے ذریعے خود مختار جارہا ہے ۔باپ کی شفقت سے محروم بچوں کے لئے المحسن سوئیٹ ہوم کے علاوہ تعلیم کی روشنی پھیلانے کے لئے گرین ٹائم ایجوکیشن سسٹم بھی جاری ہے تاکہ غریب بچوں کو عالمی معیار کے مطابق تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ اس سال تقریبا ً دو ارب روپے رمضان المبارک میں راشن سمیت روزگار پروگرام پر صرف کیے گئے ۔ سیلانی ویلفیئر انٹر نیشنل ٹرسٹ اور دارلعلوم میمن کے اشتراک سے دوسری نیشنل اسلامک اکنامک فورم کانفرنس منعقد کی گئی۔جس میں سیلانی ٹرسٹ کے بانی چیئرمین اور فورم کے کنوینئر مولانا بشیر فاروق قادری نے سودی بینکاری کے نظام کے خلاف اعلان جنگ کو تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔سیلانی ویلفیئر مستحق مریضوں کے لئے صحت کے شعبہ پر بھی بہت بڑا کام کررہا ہے ، سالانہ تقریبا 15 لاکھ مریضوں کو صحت کی اعلیٰ سہولیات پہنچائی جارہی ہیں۔ مدر اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر زمیں ماں اور بچے کی صحت کے امور دیکھے جارہے ہیں اور تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لیے بلڈ بینک اینڈ تھیلیسیمیا سینٹر میں خدمات جاری ہیں جس میں ہر ماہ تقریبا 650 بچوں کو انتقال خون کی سہولت ، لیب ٹیسٹ، ادویات وغیرہ بھی فراہم کی جاتی ہیں۔اس کے ساتھ ہی سیلانی نے تقریبا 20 ہزار خاندانوں کی کفالت کی ذمہ داری اپنے ذمہ لے رکھی ہے اور ان خاندانوں کی گھر کے سربراہ کی طرح کفالت جاری ہے ۔سیلانی کی خدمات کا دائرہ صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ دنیا میں جہاں بھی انسانیت مشکلات یا قدرتی آفات کا شکار ہوتی ہے سیلانی کی خدمات وہاں بھی شروع ہوجاتی ہیں۔۔سیلانی ویلفیئر غزہ کے مسلمانوں کی مدد بھی جاری رکھے ہوئے ہے اور انھیں وقتا فوقتا امدادی سامان کی فراہمی جاری ہے۔