جموں:(مانیٹرنگ ڈیسک )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع سانبہ میں دو افراد کو گرفتار کر کے ان پر کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)لاگوکردیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ گرفتار افراد کی شناخت تحصیل رام گڑھ کے علاقے شہزاد پور کے رہائشی رادھے شام اور تحصیل آر ایس پورہ کے علاقے چوہالہ کوٹھے کے رہائشی شیو دیال کے طور پر کی گئی ہے۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ گرفتارافراد امن و امان کے لیے خطرات پیدا کررہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکرکے جموں کی کٹھوعہ جیل میں نظر بند کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو بغیر مقدمہ چلائے یا عدالتی کارروائی کے دوسال تک نظربند رکھا جاسکتا ہے۔