کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی یونین آف جرنلسٹس نے میڈیا ھاؤسز سے جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور مجلس عاملہ نے اپنے ایک بیان میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ بعض اخبارات میں میڈیا ورکرز کئی کئ ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ھے کے یو جے کی مجلس عاملہ نے آج نیوز سے خاتون سمیت تین رپورٹر کی جبری برطرفی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ھوئے اسے ظالمانہ اقدام قرار دیا صدر طاہر حسن خان نے کہا میڈیا مالکان مہنگائی کے اس دور میں ورکرز کا معاشی قتل عام بند کریں ۔جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے کہا کہ کے یو جے جبری برطرفیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی مجلس عاملہ نے آج نیوز سے جبری نکالے گئے رپورٹرز کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا بیان میں مختلف میڈیا ھاؤسز اور اخبارات میں تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا