کراچی (بیورو رپورٹ)سندھ حکومت کی کاوشوں کی بدولت کراچی شہر کی سڑکوں پر اب پیپلز بس چلائی جارہی ہے جس کا افتتاح وزیر خارجہ اور چیئر مین بلاول بھٹو نے 27 جون 2022 کو کیا۔پیپلز بس سروس میں چلائی جانے والی بسیں فل ایئر کنڈیشنڈ ہیں ان بسوں میں فری وائی فائی، سی سی ٹی وی کیمرہ ، فائر فائیٹنگ سسٹم، ایمرجینسی ایگزٹ، بس اسٹاپ بٹن اور آٹو میٹک داروازے ہیں۔27 جون 2022 سے 29 جون 2022 تک بزرگ ، خواتین اور معذور لوگوں کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئیں ۔
بتاریخ 30 جون 2022 کو مزید 100 بسیں کراچی لائی جا چکی ہیں ، پہلے مرحلے میں پیپلز بس سروس میں بسیں ماڈل کالونی سے ٹاور تک چلائی گئی تھیں اور اب شہر کی مختلف شاہراہوں پر چلائی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو آسان ،سہولت بخش سفر کی سہولت میسر ہو رہی ہے۔انفارمیشن اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے وزیر
شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ان 100 بسوں میں سے 90 بسیں کراچی شہر کی مختلف شاہراہوں پر چلائی جائیں گی اور 10 بسیں لاڑکانہ شہر میں چلائی جائیں گی۔