کراچی ( نمائندہ خصوصی)اے این ایف نے ملکی تاریخ کی بیرون ملک سمگل کی جانے والی میتھ آئیس کی سب سے بڑی کھیپ پکڑ لی224 کلو آئس ، افغانستان سے سوپ سٹونز کی ایکسپورٹ کی آڑ میں، بیلجیئم اسمگل کی جا رہی تھی۔منشیات براستہ طورخم، افغانستان سے اپنی منتقی منزل بیلجئم اسمگل کرنے کے لئے پہلے کراچی اسمگل کی گئی۔میتھ ایمفیٹامائن 5 کنٹینیرز کی چھت اور دروازوں میں انتہائی محارت سے چھپائی گئی تھی۔ زرائع کےمطابق اے این ایف نے کراچی پورٹ پر اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے تمام کنٹینرز کو تحویل میں لے لیا۔کنٹینر بھجوانے والے 3 ملزمان, جن میں سے 2 کا تعلق افغانستان سے ہے، کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان طورخم بارڈر سے افغانستان فرار کی کوشش کر رہے تھے ۔ اے این ایف منشیات کی اسمگلنگ کے انسداد اور دنیا کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔