نئی دلی:(مانیٹرنگ ڈیسک )
بھارت میں مودی حکومت نے آزادی مانگنے والوں کو موت کے گھاٹ اتارناشروع کردیا ہے کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقہ نارائن پور میں بھارتی فورس اہلکاروں نے 10مائو نواز علیحدگی پسندوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیاہے۔بھارتی فورسزنے گزشتہ ماہ کے وسط میں بھی29مائونوازوں کوہلاک کیاتھا۔ مائو نواز وں نے کئی دہائیوں سے اپنی آزادی کیلئے جدوجہد شروع کررکھی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ غریب کسانوں اور بے زمین مزدوروں کو ان کی زمینوں پر کنٹرول حاصل کرنے اور معدنیات کی رائیلٹی کیلئے جدوجہدکررہے ہیں۔