اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی )۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا کے شہر بانجول پہنچ گئے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق گیمبیا کے وزیر پٹرولیم و توانائی نانی جوارا،سیکرٹری خارجہ ایمبیسیڈر سائرس سجاد قاضی اور سینیگال میں پاکستان کی سفیر سمیعہ میمونہ سید نے ان کا استقبال کیا۔اسحاق ڈار وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت اور سربراہی اجلاس کے موقعے پردوسرے ممالک کے رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔