اسلام آباد۔پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سیلم الزابی نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر,ڈیجیٹلائزیشن، سaائبر سکیورٹی اور انوویشن کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔فریقین نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔پیر کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں ممبر آئی ٹی سید جنید امام اور ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سید جواد علی شیرازی بھی موجود تھے۔