اسلام آباد ( کامرس رپورٹر)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس نے 29جون 2022 کو 308ملین روپے وصول کئے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق یہ رقم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکس کی مد میں جمع کروائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق یاد رہے کہ 30جون کو بھی رات 12 بجے تک ایکسائز کا آفس کھلا رہے ۔