اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تقرری فوری طور پر ہوگیمسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تقرری فوری طور پر ہوگی۔واضح رہےکہ اسحاق ڈار ملک کے دوسرے ڈپٹی وزیراعظم ہیں ان سے قبل چوہدری پرویز الہٰی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ڈپٹی وزیراعظم رہ چکے ہیں۔