لاہور(بیورو رپورٹ )ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار گرفتار کر لیا گیا ہےملزم عبید اللہ کو حفیظ روڈ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ریکٹ کا حصہ ہے۔چھاپے کے دوران ملزم سے 3 لاکھ پاکستانی روپے برآمد کر لئے گئے ۔ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔۔ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں