نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ): دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں ان کی گرفتاری اپوزیشن، جمہوریت، وفاقیت اور منصفانہ انتخابات پر حملہ ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اروند کیجریوال کل 29 اپریل کو جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ کے سامنے گرفتاری کے خلاف اپنا مقدمہ پیش کریں گے۔کیجریوال کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی حکومت حزب اختلاف کو دبانے کیلئے تحقیقاتی ایجنسیوں کا استعمال کررہی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی جماعت” عام آدمی پارٹی “کا موقف ہے کہ 21 مارچ کو کجریوال کی گرفتاری کا مقصد عام انتخابات کے دوران ان کی مہم میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔دریںاثنا کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے بھی ایک بیان میں وزیر اعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوںنے محض کھوکھلے دعوے اور وعدے کیے اور عوام کو مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا۔