سرینگر:(نیوزڈیسک )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں سونمرگ کے قریب آج( اتوار) سیاحوں کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آجانے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ گاڑی جس میں گاڑی میں آٹھ افراد سوار تھے، سڑک سے پھسل کر سندھ نالے میں جا گری۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چار سیاحوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ ایک لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔دو زخمی سیاحوں کو ہسپتال داخل کرایا گیا ۔