ریاض (نمائندہ خصوصی )وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ریاض میں ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل دیما الیحیی ٰسے ملاقات کی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے کثیر اسٹیک ہولڈر کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل معیشت کے ذریعے مالی شمولیت کو فروغ دینے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔پاکستان اس سال کے آخر میں افتتاحی ڈی سی او-ڈبلیو ای ایف ڈیجیٹل ایف ڈی آئی فورم کی میزبانی کرے گا۔نائب وزیر اعظم و زیر خارجہ اسحا ق ڈار نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔