کراچی(نمائندہ خصوصی )کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ کردیا گیا، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران انفارمیشن لیک ہونے پر شکارپور میں تعینات اہلکاروں کی خفیہ انکوائری شروع کی گئی تھی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ مبینہ طور پر ڈاکوؤں کے سہولت کار ہیں۔ذرائع کا انکشافپولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران انفارمیشن لیک ہونے پر شکارپور میں تعینات اہلکاروں کی خفیہ انکوائری شروع کی گئی تھی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ مبینہ طور پر ڈاکوؤں کے سہولت کار ہیں۔امذکورہ پولیس اہلکاروں کو سزا دینے یا نوکریوں سے برخاست کرنے کے بجائے اُن کا ٹرانسفر کراچی میں کردیا گیا تاکہ اب کراچی والے ان کی خدمات سے مستفید ہو سکیں جہاں پہلے ہی ڈاکو راج سے شہری آئے روز قتل ہورہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن پولیس اہلکاروں پر ڈاکوؤں سے رابطوں کا شبہ ہے ان کا شکارپور رینج سے تبادلہ کردیا