کولکتہ:(نیوزڈیسک ) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک بار پھر زخمی ہوگئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ممتا بنرجی درگاپور علاقے میں ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کے دوران لڑکھڑا کر گر گئیں جس کی وجہ سے انکے پاﺅں میں معمول چوٹ آئی ہے۔ وہ ہ درگاپور سے بذریعہ ہیلی کاپٹر آسنسول جا رہی تھیں جہاں انہی پارٹی امیدوار شترو گن سہنا کی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کے دوران وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اور لڑکھڑا کر گر گئیں۔ ان کے پاوں میں معمولی چوٹ آئی ہے۔ کچھ دیر آرام کے بعد وہ آسنسول روانہ ہوگئیں۔ان کی پارٹی آل انڈیا ترنمول کانگریس نے ایک بیان میں کہا کہ ممتا بنر جی معمولی زخمی ہوئی ہیں ۔یاد رہے کہ ممتا بنر جی چند ماہ قبل بھی اپنے گھر میں گرنے کیوجہ سے زخمی ہوئی تھیں۔