اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر و سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر و سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں ملک میں جاری سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق اور رہنما ءمسلم لیگ (ن)ملک احمد خان بھی موجود تھے۔