اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محمد اسرار ترین سیکیورٹی و دفاعی نمائش(سیڈک )میں شرکت کے لئے سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ۔ ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد اسرار ترین ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں 28جون سے 30جون 2022تک منعقد ہونے والی سیکیورٹی و دفاعی نمائش میں شرکت کے انقرہ پہنچ گئے ہیں ،ترکیہ میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی، صدر سیڈیک ہلال اونال اور انقرہ استقبالیہ کمیٹی کے اراکین نے ہوائی اڈے پران کا پر تپاک استقبال کیا ۔
ترکیہ دفاعی صنعت کے صدر اسماعیل دیمیر نے وفاقی وزیر اسرار ترین سے سیکیورٹی اور دفاعی کانفرنس کے دوران ملاقات کی ۔ بعد ازاں وزیر نے نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محمد اسرار ترین نے دفاعی صنعت سے متعلق ترکیہ میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا دورہ بھی کیا ۔