اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سپیکر پرویز الٰہی نے رہنماءپی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر کی سربراہی میں قانونی ٹیم سے مشاورت کی جس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابقا ا سپیکر پرویز الٰہی کی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد قانونی پٹیشن کی تیاری شروع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ تحریک انصاف کے 5ارکان حج کےلئے گئے ہیں، 6ارکان ضروری کام کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے باوجود الیکشن کمیشن نے 5ارکان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، ہائیکورٹ کے فیصلے میں کئی آئینی اور قانونی ابہام موجود ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے سامنے قانونی نکات رکھے جائیں گے۔