سمبڑیال۔(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت سیالکوٹ رانا قربان علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمبڑیال افتخار وڑائچ کی زیر صدارت فیلڈ ایگریکلچر آفیسر ذیشان گورائیہ اور سینیئر فیلڈ اسسٹنٹ لیاقت علی نے 24اپریل بدھ کو آگاہی مہم برائے دھان کاشت کے بارے میں یونین کونسل ساراں کے ،کے گاؤں کھمناں والی اور مست گڑھ کا دورہِ کیا ہے ،اس دوران انہوں نے کسانوں کو چاول کی کاشت ، بیج کے انتخاب ، فصل کی کٹائی، فصلوں کی بیماریوں اور فصل کی باقیات کو تلف کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا،اس موقع پر انہوں نے کسانوں کو حکومت پنجاب کی طرف سے سکیموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جن میں سپر سیڈر مشین اور رائس سٹرا چاپر شامل ہیں ،انہوں نے کسانوں کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے کسانوں سے اس سکیم کے کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔