کراچی(نمائندہ خصوصی )پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی گئی اس موقع پر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔ایرانی صدر نے ڈگری دیے جانے کے بعد جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور پروٹوکول کو ہٹا کر اُن سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر ایرانی صدر نے ڈاکٹر خالد عراقی کا شکریہ ادا کیا اور ان کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔جواباً کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے بھی ان کےلیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے گاڈ بلیس یوُ (خدا آپ پر مہربان ہوں) کہا۔یہ واقعہ اس لحاظ سے حیران کن ہے کہ اس قدر ہائی پروفائل سطح پر غیر ملکی صدوُر عموماً وائس چانسلرز سے ملاقات نہیں کرتے اور مہمان صدر ابراہیم رئیسی کا پروٹوکول ہٹا کر ڈاکٹر خالد عراقی سے ملاقات کرنا یقینی طور پر ایک منفرد واقعہ ہے۔