راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ قطر کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے.
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون اور علاقائی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا، دونوں ممالک دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں، جو ایک پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق
دونوں اطراف نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ معززین نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔