اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سعودیہ عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض روانہ ہو چکے ہیں.وزیرِ اعظم فلسطین میں حالیہ صورتحال پر منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران اجلاس میں شرکت کیلئے آئے مختلف سربراہانِ ممالک سے ملاقاتیں بھی کریں گے.