فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے آج ہفتہ 14مئی کوسہ پہر2بجے موجودہ معاشی صورتحال اورروپیہ کی مسلسل گرتی ہوئی قیمت کے پیش نظر "مضبوط روپیہ مضبوط پاکستان” کے موضوع پر سیمینار مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا۔ سیمینار میں چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک محمدبوستان،بزنس کمیونٹی کے نمائندوں،معاشی تجزیہ نگار،ایکس چینج کمپنیزکی معروف شخصیات پاکستانی روپیہ اورمعیشت کی مضبوطی کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔مقررین پاکستان کے ریزرو،ایکسپورٹ اورورکرز ریمینٹس کو بڑھانے کیلئے حکومت اوراسٹیٹ بینک کو تجاویز پیش کریں گے جبکہ امپورٹرز، ایکسپورٹرز،کاروباری افراد،ایکس چینج کمپنیز اوراوورسیز پاکستانیز کے مسائل کا حل پیش کیا جائے گا