لاہور ( نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی نیب میں گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امجد رفیق نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دئیے کہ آپ کی عزت انہی عدالت سے ہے،آپ پنگ پانگ کھیل رہے ہیں۔ کئی بار پرویز الٰہی کو ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جا چکا ہے،حکومت کو چھوڑیں آپ پرویز الٰہی کو پیش کریں۔ عدالت نے قرار دیا کہ حکومت نیب کے ساتھ تعاون نہیں کرتی تو نہ کرے۔ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلٰی پنجاب کو ایک گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم دے دیا اور ریمارکس دئیے کہ پرویز الٰہی کو پیش نہ کیا گیا تو ڈی جی نیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔