اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کالعدم ٹی ٹی پی میں سکیورٹی اداروں کے ہاتھوں بڑھتے جانی نقصان کی وجہ سے پھوٹ پڑ گئی۔ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی مہمند، سوات اور باجوڑ ایجنسی مرکزی قیادت سے ناراض ہیں اور علیحدگی کیلئے مشاورت کر رہے ہیں، اختلافات کی وجوہات میں سے ایک وجہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہے۔ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت کی جانب سے انتظامی امور میں محسود اور وزیر قوموں کو دوسرے قبائل پر فوقیت دینا، مرکزی قیادت کا اہم معاملات میں باقی گروپوں سے مشاورت نہ کرنا، افغان جنگجوو¿ں کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال کرنا بھی اختلافات کی وجہ ہیں۔اختلافات کے باعث گزشتہ دنوں ٹی ٹی پی باجوڑ کے اہم لیڈر شیخ گل محمد اور سوات کے ڈاکٹر حمود نے مفتی نور ولی کے ساتھ جرگہ بھی کیا تاہم مفتی نور ولی کی جانب سے مطالبات ماننے سے انکار پر جرگہ ناکام ہوگیا۔