ملتان ( نمائندہ خصوصی) سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ے کہا ہے کہ سلمان نعیم لوٹا نہ بنتا تو ضمنی الیکشن نہ ہوتا ووٹرز اور حلقہ عوام کے جوش جذبہ بتاتا ہے کہ 17جولائی کو بلے کی کامیابی یقینی ہو گی عوام ایسے لوگوں کو نہیں چننا چاہتی جو زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعوے کرکے ان کے ساتھ حکومت بنائے بیٹھے ہیں ان کا ایجنڈہ قومی نہیں ذاتی ہے اسی لیے نیب قوانین میں ترامیم کرکے ذاتی مقاصد پورے کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی رہنما انجینئر امجد علی رانا کی جانب سے لطیف آباد میں منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں حاجی رانا شبیر،آصف قریشی سابق کونسلر،عثمان رحمانی،رانا انتظار،رانا محمد امین،رانا اکرم جمیل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا شاہ محمود نے انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباداور خوش آمدید کہتے ہوئے خطاب میں کہا کہ عوام ذاتی ایجنڈہ پر حکومت کرنے والوں کو مسترد کرتی ہے اور ملک کے لیے کام کرنے والی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے جلسہ سے انجینئر امجد علی رانا نے کہا کہ شاہ محمود قریشی خطہ کے عظیم سیاستدان ہیں
انہوں نے ملک وقوم کے لیے کام کیا اور عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا انشاء اللہ 17جولائی کوزین قریشی کامیاب ہوں گے پی ٹی آئی ورکرز اور حلقہ کے عوام کی ہمدردیاں زین قریشی کے ساتھ ہیں جلسہ سے محفوظ قریشی،حاجی محمد حسین،غلام رسول،بہادر خان،رانا عبدالجبار،رانا مجاہد،مجاہد علی،انتظار قریشی،ملک شیر، ارشد پپو،تنویر علی،نصیر قریشی،دلاور ہوٹل والا،عمران مانا،جہانگیر بھٹہ،حافظ اسحاق،شیخ سعید نے بھی خطاب کیا
ملتان۔سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،انجینئر امجد علی رانا،رانا عبدالجبار، محفوظ قریشی،حاجی محمد حسین،غلام رسول،بہادر خان،یونس ڈویژن پی پی 217کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں لطیف آباد میں جلسہ سے خطاب کررہے ہیں