اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیرمملکت شہادت اعوان نے گزشتہ تین سالوں کے دوران ہائیڈرو الیکٹرسٹی ڈیموں کی تعمیر پر اب تک ہونے والی پیشرفت کی منصوبہ وار تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ سارے ڈیمز اپنے وقت پر مکمل ہوجائیں گے۔ سینٹ میں اجلاس کے دور ان سینیٹر بحرامند تنگی نے سوال اٹھایا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران ہائیڈرو الیکٹرسٹی ڈیموں کی تعمیر پر اب تک ہونے والی پیشرفت کی منصوبہ وار تفصیلات کیا ہیں؟ ،ابھی تک نو فیصد کام ہوا ہے اگلے سال مکمل ہونا تھا اب کیسے مکمل ہونگے؟۔وزیر مملکت شہادت اعوان نے کہاکہ سارے ڈیمز اپنے وقت پر مکمل ہوجائیں گے،ان ڈیمز سے بجلی بھی بنائی جاسکے گی۔ انہوںنے کہاکہ یہ کوئی گھر نہیں جو دو ماہ میں مکمل ہوجائیں گے۔