اسلام آباد(نیٹ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔
اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے جمہوریت مضبوط ہو گئی ہے،
انتخابات میں لوگوں کی بھرپور شرکت ریاستی اداروں پر ان کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے، لوگوں کو سکیورٹی فراہم کرنے اور انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے پر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سراہتا ہوں۔