واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکا کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کے ساتھ کثیر الجہتی فورمز پر تعاون جاری ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان سےتعاون جاری ہے، ان میں دہشتگرد گروہوں کی فہرست اور عالمی حکمت عملی سمیت متعدد امور شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں میں بہتری کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان میں خود کش حملے کی مذمت کی جبکہ اس کےعلاوہ انہوں نے کہا کہ سکھ رہنما قتل معاملے میں امریکا کینیڈا کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ میتھیو ملر کے مطابق بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ کینیڈا کی تحقیقات میں تعاون کرے۔