کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کا آغاز کردیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دسواں میچ کھیلا جارہا ہے، جس میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں آج شاہد آفریدی کی واپسی ہوئی جبکہ سر ووین رچرڈ بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے میدان میں موجود ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز پال اسٹرلنگ اور ایلکس ہلز نے بہت جارحانہ انداز سے کیا اور 3.3 اوورز میں پی ایس ایل کی نصف سنچری بنائی۔ بعد ازاں ایلکس ہیلز 55 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے۔ انہوں نے 9 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔
And again! 🙌🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvIU pic.twitter.com/DQju1fJuDi
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 3, 2022
اگر اب تک کے میچز کی بات کی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو میں سے ایک جبکہ گلیڈی ایٹرز نے تین میں سے ایک میچ میں فتح حاصل کی۔ پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوزیشن گلیڈی ایٹرز سے بہتر ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ
جیمز وائنس، احسن علی، بین ڈکٹ، سرفراز احمد (کپتان)، افتخار احمد، شاہد آفریدی، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فالکنر، نسیم شاہ اور اے ڈبلیو بن گال زئی
اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ
ایلکس ہیلز، پال اسٹرلنگ، کولن منرو، شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، مبشر خان، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی، وقاص مسعود