گھوٹکی (نمائندہ خصوصی )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جانے کی وجہ سے عمران خان کا دماغ کام نہیں کر رہا وہ بوکھلا چکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے اوباڑو پہنچنے وزیر اعلی سندھ نے بشیر آباد میں جام ہاوس پہنچ کر پیپلز پارٹی کے سینیٹر جام مہتاب حسین ڈہر کی ہمشیرہ جو گزشتہ دنوں انتقال کر گئیں تھیں کی تعزیت کی بعد ازاں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت جانے کے بعد عمران خان کا دماغ کام کرنا چھوڑ گیا ہے پہلے انہوں نے امریکہ پر الزام لگایا پھر ہر اداروں پر تنقید کرتا رہتا ہے عمران خان اب نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور آصف علی زرداری پر الزامات لگا رہا ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ عمران خان کو لیکر آئے تھے وہ اس کو سمجھ گئے تھے سندھ میں مہنگائی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ آٹا اب 100 سو روپے فی کلو دکانوں پر فروخت ہو رہا ہے جو مہنگائی ہوئی ہے وہ عمران خان کی حکومت کی غلطئ پالیسیوں کی وجہ سے ہوئی ہے گھوٹکی میں امن و امان کے سوال پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گھوٹکی کے کچے میں ڈاکوں کے خلاف بہت جلد ایک بڑا آپریشن شروع کیا جا رہا ہے سندھ حکومت کی طرف سے سندھ پولیس کو جدید اسلحہ خریدنے کے لئے رقم جاری کر دی گئی ہے سندھ میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ہم کوشاں ہیں گھوٹکی سمیت سندھ بھر میں ڈاکوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا