اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ صدر مملکت صاحب آپ بھی بولیں ،آپ کیوں چپ بیٹھیں ہےں، وقت آگیا ہے کہ آپ اپنے اختیارات دکھائےں اور ظلم کو روکیں، چیف جسٹس سے بھی درخواست ہے کہ وہ بھی قانون کی بالادستی کےلئے کھڑے ہوں۔فواد چوہدری کی گرفتاری پر ان کی اہلیہ حباچوہدری کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری مزاری نے کہا کہ فواد چوہدری کی غیر قانونی گرفتاری کے بعد ان کے بھائی فراز چوہدری کو بھی جہلم سے گرفتار کر لیا گیا ہے،پ کتنے لوگوں کوچپ کروائےں گےِ؟صدر مملکت کو کہتی ہوں کہ آپ کو بھی پاکستان اور انصاف کیلئے کھڑا ہونا چاہیے۔صدرمملکت صاحب آپ بھی بولیں ،آپ کیوں چپ بیٹھیں ہےں، وقت آگیا ہے کہ صدر ملکت بھی اس ظلم کو روکیں آپ کو بھی کھڑے ہوکر اپنی پوزیشن لینا ہو گی،صدر بھی اپنے اختیارات دکھائےں،صدر مملکت کے پاس بے شک اختیار کاغذ پر ہے مگر استعمال تو کریں۔صدر مملکت عارف علوی کو خاموشی توڑنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے بھی درخواست ہے کہ وہ بھی نوٹس لیں اور آپ قانون کےلئے کھڑے ہوں۔ ملک میں فسطائیت اپنی بدترین سطح تک پہنچ چکی ہے،ملک میں جمہوریت ختم ہوگئی ہے،خوف پھیلایا جارہا ہے جبکہ ہمارے الفاظ سے اتنا کیوں ڈر گئے ہیں،پی ڈی ایم کی ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں؟ شریں مزاری کا کہنا تھا کہ فوادچوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو بھی جہلم سے گرفتار کیا گیا،محسن نقوی کی تعیناتی پر ایکشن لیا جائے۔عدلیہ قانون کے لیے کھڑے ہوں،الیکشن کمیشن خود سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کررہا ہے۔