کراچی ( نمائندہ خصوصی) تفصیلات مطابق چند روز قبل سڑک کی تعمیر کے موقع پر بلندوبانگ دعوے کرنے والے مرتضی وہاب نے سڑک کی تعمیر کو سندھ حکومت کا بڑا کارنامہ قرار دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے کراچی کے عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا۔ایک ہفتے کے بعد غیر معیاری اور انتہائی ناقص میٹریل سے بنائی گئی سڑک اور پانی وسیوریج لائنوں کی ناقص درستگی کا بھانڈا پھوٹنے پر مرتضی وہاب نے فوری طور پر سڑک کی تعمیر کے دعوے سے دستبردار ہوتے ہوئے U TRUN لے لیا
ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد علی شاہ سے سڑک کی صورتحال بہتر کرنے اور متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی پریس ریلیز جاری کردی دیکھنا یہ ہے کہ ڈی جی KDA محمد علی شاہ کوئی کارروائی عمل میں لاتے ہیں یا مرتضی وہاب کے بیان کو ہوا میں اڑادیتے ہیں